کوئی مائی کا لعل ہمیں قانون سازی سے نہیں روک سکتا،باپ بیٹے کو کیفر کردار تک پہچائیں گے:پرویز الہی
لاہور:پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا ہمارے تمام اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں، آج ہر صورت میں اسمبلی کا اجلاس ہو گا، لوٹوں کو نکالے جانے کے بعد ہم اکثریت میں ہیں، دیکھتے ہیں کون مائی کا لعل ہمیں قانون سازی سے روکتا ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا ہمارے ایک ایک رکن کا حوصلہ بلند ہے، ہم باپ بیٹے کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بارے کہا باپ بیٹا اسمبلی کے ساتھ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز کم ہیں جبکہ میں آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہوں۔
کہاحکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منتخب نمائندوں کو کوئی اسمبلی میں داخلے سے نہیں روک سکتا، ہمارے تمام ممبران اجلاس میں پہنچیں گے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا۔قائم مقام گورنر بننے کے سوال پر بولےعمر سرفراز چیمہ آج بھی گورنر پنجاب ہیں، گورنر کے ہوتے ہوئے میں کیسے قائم مقام گورنر بن جاؤں۔واضح رہے آج22مئی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا جو 9منٹ جاری رہا اور اسپیکر کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک بھی کامیاب نہیں ہوئی ۔پنجاب اسمبلی کا اگلا اجلاس چھ جون کو ہوگا۔