شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا
اسلام آباد: شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب اس سے پہلے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم جاری کرچکے تھے اور کہا گیا تھا پولیس ان کو ان کے گھر پر چھوڑے گی لیکن ابھی عدالتی حکم کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے شیریں مزاری کو عدالت میں پولیس لے کر پہنچی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ہر حکومت کا رویہ مایوس کن ہے۔کہا یہ آئین ہے اور عدالت آئین پر چلتی ہے۔آئی جی کو ذمہ داری لینا ہوگی جس پر آئی جی نے جواب دیا کہ میں نے آج ہی چارج سنبھالا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ممبر رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کرسکتا۔