مکتوب دبئی
(طاہر منیر طاہر)
”لاک ڈاﺅن کے دوران 40ہزار لوگوں کو راشن کی فراہمی“
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی طرف سے راشن فراہمی کا یہ سلسلہ 28رمضان تک جاری رہے گا۔
رنگ ونسل کا فرق کئے بغیر ضرورت مند وں کو اشیائے خوردونوش فراہم کی گئیں
کرونا کی وبا نے ساری دنےا کو اپنی لپےٹ لےا ہوا ہے ،یو اے ای بھی اس سے متاثر ہوا ،متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے قائم فلاحی ادارے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے حالیہ وباءکرونا میں لاک ڈاﺅن کے دوران بھی اپنے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑا اور ممکنہ حد تک ان کی مدد کر نے کی کوشش کی ہے ۔ دبئی اور دیگر امارات میں بہت سے پاکستانی ایسے تھے کہ جن کے وزٹ ویزوں کی مدت پوری ہوچکی تھی۔ ان کے جاب ختم ہوگئے اور کچھ لوگوں کو تنخواہیں نہیں ملی تھیں اور کرونا کی وجہ سے گھروں کی حد تک ہی محدود تھے۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگوںکو گھروںسے نکلنے کی اجازت بھی نہ تھی، ایسے میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے دبئی، دیگر ریاستوں شارجہ، عمان، ام العقیوین، العین، راس الخمسہ، خورفکان اور جبل علی میں لیبر کیمپوں میں تقریباً 40 ہزار سے زائد ضرورت مندوں کو ان کے گھر کی دہلیز تک جا کر راشن مہیا کیا۔ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی کو بھی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی تک نہیں بلایا گیابلکہ ڈسٹری بیوشن ٹیم نے خود جاکر ہر ایک کو راشن فراہم کیا۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، ڈائریکٹر کمیونٹی ویلفیئر رضوان فیضی اور جنرل سیکرٹری محسن ابصار نے ضرورت مندوں کو اشیائے خوردونوش کی تقسیم کے بارے بتایا کہ ضرورت مندوں کو تین ہفتے سے لیکر ایک ماہ تک کا راشن دیا گیا۔ جس میں آٹا، چاول ،دودھ، شکر، چائے، کوکنگ آئل، نمک اور دالیں شامل تھیں۔ راشن کی فراہمی کے بارے بتایا گیا کہ راشن کی فراہمی کیلئے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن، کینیا، نائیجیریا اور دیگر ممالک کے لوگوںنے رابطہ کیا اور اپنے آپ کو راشن کی امداد کیلئے رجسٹرڈ کرایا۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے بھی خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کسی بھی رنگ ونسل، قوم اور مذہب میں تفریق کئے بغیر انہیں ان کے گھر تک راشن پہنچایا۔ راشن کی یہ فراہمی مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوئی، جس پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی مخیر حضرات اور رضاکار راشن ڈیلیوری اور پیکنگ ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے۔ راشن سپلائی کے سلسلہ میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی نے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جس پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ سکول بند ہونے کی وجہ سے بہت سے طلباءو طالبات کو آن لائن تعلیم کے حصول کیلئے لیپ ٹاپ بھی دیئے گئے ۔۔۔