لاہور: عید الفطر کے لیے تمام مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
نئے نوٹی فکیشن کے تحت تمام مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شب دس بجے تک کے درمیانی عرصے میں کھلی رہیں گی۔
مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے اس سلسلے میں واضح کیا ہے کہ مارکیٹوں کے لیے اعلان کردہ نئے اوقات کار کا اطلاق 21 مئی سے 24 مئی تک کے درمیانی عرصے میں ہو گا۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ 24 مئی کے بعد مارکیٹیں دوبارہ صبح 9 سے شام سات بجے تک کھلا کریں گی۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزار ات بھی کھول دیے گئے ہیں۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مزارات پہ حاضری کے لیے ضروری ہے کہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔