پاکستان میں معیشت کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف گامزن کرنے میں مالیاتی شمولیت ایک اہم مسئلہ ہے۔ چونکہ پاکستان وقت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل خدمات کے لئے زیادہ متحرک ہو رہا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے والے حل مالیاتی شمولیت کے لئے ایک قابل عمل حل کے طور پر ابھرے ہیں۔ کسی رکاوٹ اور غیر محفوظ طبقات کو چھوڑے بغیر ملک بھر میں تکنیکی اعتبار سے دستیاب جدید مالیاتی مصنوعات کے استعمال کی بناء ایک مستحکم مالیاتی ایکو سسٹم حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کا استعمال پاکستان کے لئے انتہائی ضروری ہے تاکہ ملک میں چھوٹے کاروباری افراد جیسے کہ دیہات میں دھاگے کا کام کرنے والی خواتین یا چھوٹے ڈیری فارمرز اپنی مصنوعات کو پورے ملک میں آن لائن فروخت کر سکیں اور نقد رقم اور رسمی بینکنگ چینل پر انحصار کیئے بغیر اپنے موبائل والٹس میں ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگیاں اور رقوم وصول کر سکیں۔یہ ایسے اقدامات ہیں جو ماضی قریب میں گیم چینجرکے طور پر ابھرے ہیں اور مالیاتی شمولیت کے فرق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کار انداز پاکستان مالیاتی صنعت کو بھی متحرک کر رہا ہے اور بالخصوص خواتین اور چھوٹی چھوٹی بچتیں کرنے والی آبادی کے لئے ڈیجیٹل مالیاتی حل اپنانے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ پاکستان کو یقینی طور پر زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کی ضرورت ہے اور یہ لاکھوں نئے صارفین تک پہنچنے کے امکانات پیش کر سکتے ہیں تاکہ چھوٹے شہروں میں رہنے والے لوگ بھی اپنی مالیاتی ضرورت ڈیجیٹل طریقے سے پوری کر سکیں۔ مزید برآں جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور متوقع فوائد کے بارے میں آگاہی بھی عام کی جانی چاہیئے تاکہ پاکستان کو کیش لیس معیشت کی طرف بڑھنے میں مدد مل سکے۔ (عمار مظفر۔کراچی)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024