یو سی 9چراہ اسلام آبادمیں گلی کی تعمیر کا مسئلہ

مکرمی : میں موضع ہرنو ٹھنڈا پانی یو سی 9چراہ اسلام آباد کا رہائشی ہوں ۔ہمارے علاقہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں جس میں گلی 10-15-2020 کو لوکل گورنمنٹ نے دیکھا جو کہ ٹینڈر میں منظور شدہ ہے جس کے درمیان میں سے ہمارے گھر کے سامنے 40 فٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی گئی ہے جو ذاتی رنجش کی وجہ ہے ۔میرا گھر 60 لاکھ کی ملکیت کا ہے اسکے گرنے کا خدشہ ہے اور تمام محلہ کی سیوریج اور رہائشی پانی ہمارے گھر میں داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے گھر میں گزر بسر بہت مشکل ہو گیا ہے ۔ حالانکہ گلی میں میں سیوریج لائن اور گیس پائپ لائن بھی موجود ہے۔ میں یہ مسئلہ چئیرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کے نوٹس میں لایا لیکن کونسلر صاحب نے ذاتی رنجش کی وجہ سے ہماری گھر کے سامنے گلی کا کام ٹھیکیدار سے کہہ کے رکوا دیا ۔التماس ہے کہ جلد از جلد اس کا نوٹس لیا جائے اور لوکل گورنمنٹ کو حکم صادر فرمایا جائے تاکہ وہ بروقت گلی کا مسئلہ حل کرے( سیف افضل ، ڈاکخانہ نیلور اسلام آباد :(03325505551