اشیاء خوردونوش کے بے قابو نرخ

مکرمی! انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کے متعلقہ محکمہ کے افسران کو کسی چیز کے ریٹ تک کا پتہ نہیں‘ یہ اس لئے ہے کہ ایئر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نہیں آتے تو یہ قیمتوں کو کیا کنٹرول کریں گے۔ پورا رمضان سبزیوں اور پھلوں کے نرخ بے قابو رہے‘ مجھے یہ سب کچھ دیکھ کر ایوب خاں مرحوم کی انتظامیہ یاد آجاتی ہے۔ یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ ہمارے ملک میں رشوت عام ہے اور کسی سرکاری اہلکار کا کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ دراصل ہم بھی اپنے آپ کو سنوارنے کی کوششیں نہیں کرتے اور قانون کیگرفت بھی سخت نہیں ہے۔ خدا ہمارے ملک پر رحم فرمائے اور ملک کے ذمہ داروں کو اپنے فرائض صحیح طریقہ سے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین) (طارق مسعود بھٹی 125/B درس بڑے میاں مغلپورہ لاہور۔)