حکومت بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے قبل سٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائے:ٹیکس بار
لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائے ،پاکستان بھر کی ٹیکس بارز بھی حکومت کو بجٹ تیاری کے لئے بہترین تجاویز دینے کیلئے تیار ہیں ،معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سمال اینڈ میڈیم سیکٹرکو ریلیف دیا جائے ،ہماری معیشت میں غیر روایتی شعبے کا بڑا حصہ ہے جسے کسی صور ت نظر انداز نہیں کرناچاہیے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز کی بجائے ریلیف پیکج اور ٹیکسز کی شرح کم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب ناگرہ، سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری اوردیگرعہدیداران نے ممبران سے ویڈیو لنک مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔