نااہل حکومت کو من مانی کرنے نہیں دینگے، ، چار روز میں غیر ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوگیا : بلاول بھٹو زرداری
چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت کو من مانی کرنے نہیں دینگے، چار روز میں غیر ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوگیا ہے، تجاوزات کی آڑ غریبوں کے گھر گرائے گئے یہ ظلم ہے .بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں سے روزگار چھین لیا گیا، عوام کا ستحصال ہونے نہیں دوں گا، مہنگائی کے سونامی نے لوگوں سے دال روٹی بھی چھین لی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کیلئے مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں ۔چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، نا اہل حکومت کو من مانی کرنے نہیں دینگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیا رپورٹس بتا رہی ہیں کہ چار روز میں غیر ملکی قرضوں میںایک ہزار ارب کا اضافہ ہوا ، پارٹی کارکن دن رات کام کرکے پارٹی کو مضبوط کریں .