ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں سعودی عرب ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے کو تیار، سعودی عرب یکم جولائی سے ادھار تیل دے گا:مشیر خزانہ
پاکستان کی مشکل معاشی صورتحال میں سعودی عرب ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت تک کا تیل ادھار پر دے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ادھار تیل کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ ادھار تیل ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔
سعودی عرب 3 سال تک پاکستان کو سالانہ تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا، یکم جولائی سے ترسیل کا آغاز، پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، مشیر خزانہ حمایت پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دینے کے عمل کی شروعات یکم جولائی سے کر رہا ہے۔ انہوں اس امر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019ء سے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی مد میں ماہانہ بنیادوں پر 275 ملین امریکی ڈالر کی ادائیگی چالو کر رہا ہے۔
2./ From 1st July 2019 KSA is activating the deferred payment for petroleum products facility of US$ 275mn per month amounting to US$3.2 Billion per year for 3 years. This will strengthen Pakistan's Balance of Payments position.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) May 22, 2019
نہوں نے بتایا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں۔