قتل ہونے والی معصوم بچی فرشتہ کے والد گل نبی اور اہل خانہ کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، اسپیکر کی فرشتہ کے خاندان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی

فرشتہ مہمند زیادتی و قتل کیس کے حوالے سے سپیکرقومی اسمبلی کے حکم پر اسلام آبادپولیس و انتظامی کے اعلی افسران کی پارلیمینٹ ہاؤس میں طلبی، ہسپتال اور پولیس کے اہلکاروں کی طرف سے غفلت برتنے پر اظہار برہمی کیا گیا ہے،قتل ہونے والی معصوم بچی فرشتہ کے والد گل نبی اور اہل خانہ بھی موجود تھے۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن بنا دیا گیا ہے ۔درندگی کے اس واقعہ کاسپیکر کی طرف سے نوٹس لیا گیا ہے۔ اعلی افسران کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔آئی جی پولیس اسلام آباد ،کمشنر اور دیگر حکام نے شرکت کی ،درندگی کا نشانہ بننے والے بچی کے والد اور اہل خانہ بھی موجودتھے ۔اجلاس اور ملاقات پارلیمنٹ ہاوس میں ہوئی ۔ملاقات میں 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی اور اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی علی اعوان بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔اسپیکر قومی اسمبلی کو انتطامیہ کی جانب سے واقعہ پر بریفنگ دی گئی ۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن بنا دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے فرشتہ کے خاندان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔اسد قیصرنے کہا ہے کہ فرشتہ کے والدین کو ہر صورت انصاف ملے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہسپتال اور پولیس کے اہلکاروں کی طرف سے غفلت برتنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کا کام عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے نہ کہ مشکلات پیدا کرنا۔