لاہور : شادباغ سے 3 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا, اغوا کار کی ہلکی داڑھی ہے اور عمر 40 سے 45 سال کے درمیان ہے, پولیس
شادباغ سے 3سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا جبکہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی ہے۔لاہور کے علاقے شاد باغ میں 3 سالہ حبہ جنت خالہ زاد کیساتھ دکان سے چیز لینے گئی جہاں نامعلوم شخص نے بچی کو اغوا کرلیا اور فرار ہوگیا. بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص نے حبا جنت کو بھائی سے الگ کیا اور بچی لے کرغائب ہوگیا جبکہ حبا کا کمسن بھائی بہن کے پیچھے بھاگتا رہا۔پولیس کے مطابق شاد باغ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے. بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میری کسی سے دشمنی نہیں ہے. بچی کا والد نعمان لوہے کا کاروبار کرتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار کی ہلکی داڑھی ہے اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے، سفید رنگ کی شلوار قمیض پہنے اغوا کار کی عمر 40سے 45سال کے درمیان ہے۔