جمعیت علمائے اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکیلئے کو شاں ہے
اٹک (نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد پر گامزن ہے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر 2 محاذ پر قائد جمعیت کی قیادت میں پر امن اور جمہوری جدوجہد جاری ہے اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولرازم کا پر چار اور اس کی آڑ میں دینی مدارس ناموس رسالتؐ اور اسلامی شعائر کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک مفتی تاج الدین ربانی ، جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ ، مولانا شیر زمان ، قاضی خالد محمود ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، مولانا سید بادشاہ ، قاری ابراہیم فانی ، سید زرغن شاہ ادھر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب 14 ملین مارچ کے بعد پشاور اور کوئٹہ میں تاریخی ملین مارچ ہوں گے جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر اسلام آباد میں ملین مارچ اور دھرنا کیلئے لاکھوں کارکن تیار بیٹھے ہیں ان رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت کو تسلیم کیا ہے ان رہنماؤں نے حکومت سے مولانا کی سیکورٹی بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔