پاکستان سنی تحریک اسلام پورہ کے زیر اہتمام افطار پارٹی 24مئی کو ہو گی
جبر(نامہ نگار)24مئی بروز جمعۃ المبارک شرقی گوجرخا ن یونین کونسل اسلام پورہ پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ایک شاندار افطار پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان سنی تحریک کے بانی و امیر شہدائے محمد سلیم قادری شہید اور شہدائے نشتر پارک محمد عباس قادری ،محمد افتخار بھٹی ،اور محمد اکرم شہید سمیت دیگر کارکنان شہدائے کو ایصال ثواب کے سلسلہ میں24مئی بروز جمہ مبارک ایک شاندار افطار پارٹی نزد مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ میں انعقاد پذیر ہو گی افطار پروگرام جو نماز عصر سے لیکر افطار تک جاریرہے گا جسمیں عبدالرحمان نقشبندی ،اور اطلس جاوید نقشبندی نذرانہ عقیدت پیش کریں گئے جبکہ خصوصی خطاب علامہ آصف باروی علامہ حارث قادری سمیت دیگر مقامی علماء اکرام کا ہوگا تمام تر انتظامات پاکستان سنی تحریک یونین کونسل اسلا م پورہ انتظامیہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی8راجہ منظور قادری،راجہ شاہد قادری ،ظہیر قادری دھمیال ،محمد ظہیر عباس قادر ی ،علامہ سکندر شاہ ،محمد خطیب قادری ،زبیر رضا مرچوی ،محمد اخلاص قادری ،ارسلان قادری محمد خطیب قادری نزاکت وارثی ودیگر کے ہوں گئے اس روحانی پروگرام میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔