سید علی حسنین مصطفیٰ ٹرافی فلڈ لائٹس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں تین میچز کے فیصلے
مٹوٹلی شجاعباد (نامہ نگار) سید علی حسنین مصطفیٰ ٹرافی فلڈ لائٹس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پہلا میچ بونی کرکٹ کلب اور جمعہ الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں جمعہ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے اور بونی کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ جیت لیا عرفان عرف پری کی بیٹنگ قابل تعریف رہی جس لگاتار دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی دوسرا میچ شایان کرکٹ کلب بمقابلہ فاری الیون ہوا جس میں شایان الیون کے 96رنز کے مقابلے میں فاری الیون 44رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔تیسرا میچ الفاروقیہ کرکٹ کلب بمقابلہ صابر الیون کھیلا گیا الفاروقیہ کرکٹ کلب نے 44رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ صابر الیون نے پانچ اوورز میں ہی مکمل کر کے میچ جیت لیا