کامیڈی کنگ عمر شریف ایک بار پھر سٹیج ڈرامے میں نظر آئینگے
کراچی (آئی این پی) کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کئی برس بعد عید الفطر پر واہ واہ عمر شریف کے ذریعے سٹیج ڈرامے میں واپسی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہدایت کار فرقان حیدر اور عمر شریف نے ماضی میں یادگار اسٹیج ڈرامے پیش کیے جنہیں دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی۔ بھلابکرا قسطوں پہ کو کون فراموش کرسکتا ہے۔ اب عمر شریف اور فرقان حیدر کئی برس بعد میٹھی عید پر ڈراما پیش کریں گے۔ ڈرامے کا نام واہ واہ عمر شریف رکھا گیا ہے۔ ڈرامے کی پروڈیوسر روفی انعم ہوں گی۔