تھیٹر منتظمین نے دی گئی ڈیڈ لائن پر عیدالفطر پر پیش کئے جانیوالے ڈراموں کے سکرپٹ تاحال جمع نہ کروائے
ملتان (نیوز رپورٹر)چیئرمین ویجی لنس کمیٹی کریم بخش کے احکامات کے باوجود تھیٹر منتظمین نے دی گئی ڈیڈ لائن پر عیدالفطر پر پیش کئے جانے والے ڈراموں کے سکرپٹ جمع نہ کروائے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے چاروں تھیٹر منتظمین کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 15 رمضان المبارک کو آرٹس کونسل اور ویجی لنس کمیٹی کو اپنے سکرپٹ جمع کروا دیں۔ بصورت دیگر اس کے ڈراموں کی سنسر ریہرسل چیک نہیں ہوگی اور نہ ہی انہیں ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ان احکامات کے باوجود کسی بھی تھیٹر کی طرف سے سکرپٹ جمع نہ کروایا گیا۔