انٹر پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگا
لاہور(پ ر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام انٹر میڈیٹ امتحان سالانہ 2019ء (پارٹ سیکنڈ) کے پیپرز شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ انٹر میڈیٹ (پارٹ ون) کے پیپرز کا آغاز آج سے ہوگا۔ جس میں 1لاکھ 74ہزار سے زائد طالب علم حصّہ لیں گے۔ پہلے روز صُبح کے وقت نفسیات ، کلاتھ اینڈ ٹیکسٹائل اور شام کے سیشن میں ہوم اکنامکس ،اپلائیڈ سائنسز اور دیگر پیپرز ہوں گے۔