جولائی سے مارچ تک ملک کو 1922ارب روپے کا خسارہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جولائی سے مارچ تک کے 9ماہ میں ملک کو 1922ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے جو 5فی صد سے ذائد ہے ،اس خسارہ کو پورا کرنے کے لئے ملکی ذارئع سے1398ارب روپے اور بیرونی ذرائع سے 524ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ،اس عرصہ میں 3162ارب روپے کو ریونیو حاصل ہوا جس میں سے وفاقی حصہ 2874روپے ہے ،ملک نے اس عرصہ میں جو مصارف کئے گئے ہیں اندفاع پر 774ارب روپے ،اندرونی قرضوں پر 1236ارب روپے اور بیرونی قرضوں پر 1236ارب روپے کا سود دیا گیا ۔