اگر کالم نگار کا کالم سچ نہیں تو چیئرمین نیب تردید کریں اور اگر سچ ہے تو اس کے ثبوت پیش کیے جائیں:مریم اورنگزیب
مسلم لیگ( ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیب کی پریس ریلیز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعدنیب بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جھوٹے انٹرویو کو سچ ثابت کرنے کے لیے سو جھوٹ بول رہے ہیں وہ اپنے ادارے کی تردید کے پیچھے نہ چھپیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کالم نگار کا کالم سچ نہیں تو چیئرمین نیب عوام کے سامنے اس کی تردید کریں اور اگر یہ کالم سچ ہے تو اس کے ثبوت پیش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب میڈیا کے ذریعے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال سکتے ہیں تو میڈیا ہی کے ذریعے عوام کے سامنے وضاحت بھی کریں، شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد نیب بوکھلاہٹ کا شکار ہے.