لڑکی کو دارالامان بھجوانے پر ناکام عاشق نے تھانے میںخود کو آگ لگا لی
شاہ جمال (نا مہ نگار)لڑکی کو دارالامان بھجوانے پر ناکام عاشق نے تھانے آکر احتجاج کرتے ہوئے اپنے آپ کو آگ لگا دی جھلسنے سے محفوظ رہا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سب انسپکٹرپولیس تھا نہ شاہ جمال مختیار حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ دیگر ملازمین کے ہمراہ تھانہ میں موجود تھا کہ موضع ملاؤ کوریہ علی دی بستی کا رہائشی نوجوان محمد اسد ببر شور مچاتا اور بھاگتا ہوا آیا وہ کہہ رہا تھا کہ وہ شازیہ سے محبت کرتاہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے جسے پولیس نے دارالامان بھجوا دیا لہذا وہ اپنے آپ کو آگ لگا رہا ہے جس پر اس نے اپنی شلوار کو نیچے سے آگ لگا دی جسے ہمراہی ملازمین کی مدد سے قابو کر لیا تاہم وہ خود تو محفوظ رہا اور شلوار کا کچھ حصہ جل گیا جس پر پولیس نے خود سوزی کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تاہم ایس ایچ او تھا نہ شاہ جمال محمد نواز خان نے بتایا کہ اسد ببر لڑکی مذکور کو بھگا کر لے جا رہا تھا کہ پولیس کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوگیا۔ لڑکی کو پولیس نے قابو کر کے ابتدائی پوچھ گچھ کی اس دوران ان کے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کے انکشاف پر لڑکی کو دارالامان بھجوا دیا جس کا ملزم کو رنج تھا۔