ایچ ای سی نے ملتان کے لیکچرر کی انٹر عمرانیات کی کتاب پر پابندی لگا دی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب نے لیکچرار عمرانیات گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان محمد کاشف کی تحریر کردہ کتب برائے انٹرمیڈیٹ سال اول‘ دوئم کی فروخت اور کالجز میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز (ڈی پی آئی) کو لکھے گئے مراسلہ نمبر SO (QEU) 1-50/2018 بتاریخ 26-04-19 میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ متعلقہ کتب پر فی الفور پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ مذکورہ بالا کتب میں چوری شدہ اور قابل اعتراض مواد پایا گیا ہے اس کے علاوہ متعلقہ محکمہ سے کتب شائع کرنے کیلئے این او سی بھی حاصل نہیں کیا گیا۔ ایچ ای ڈی پنجاب کی جانب سے تمام ڈائریکٹر کالجز کو کہا گیا ہے کہ وہ اس نوٹس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔