خانیوال‘شجاع آباد‘جلال پور میں کریک ڈائون ‘گندم و چینی کے ہزاروں بیگز برآمد
ملتان‘ خانیوال‘شجاع آباد‘ جلال پور (خبر نگار خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پرخانیوال و ملتان میں گندم اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے گندم و چینی کی ہزاروں بیگز برآمد‘5سے زائد ملزم گرفتار اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر خانیوال زین العابدین نے چک نمبر 23/10-R کچا کھوہ میں واقع ایک کاٹن ملز میں سپیشل برانچ ، مارکیٹ کمیٹی ، محکمہ خوراک اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر ذخیرہ کی گئی چینی کے 2 ہزر بیگز اور گندم کے 3 ہزار بیگز قبضہ میں لیکر کاٹن ملز کے گودام کو سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندو ز کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے کارروائی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع میں کسی کو گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی شجاع آباد سمیت ضلع بھر میں چینی اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کاروائی کرتے ہوئے ملتان ،شجاع آباد اور جلالپور میں گوداموں اور فیکٹریوں پر چھاپے مارے،جلالپورپیروالا میں فیکٹری سے 35 سو چینی کی بوریاں اور 4 ہزار گندم کے تھیلے برآمد ہوئے،اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ احمد رضا کی سربراہی میں سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ آپریشن کیااسسٹنٹ کمشنرز سٹی اور صدر کے بھی سپیشل برانچ کی رپورٹ پر متعلقہ تحصیلوں میں چھاپے مار کر ذخیرہ اندوزوں سے بھاری مقدار میں گندم اور چینی برآمد کرلی ذخیرہ اندوزوں سے فیکٹریوں اور گوداموں میں کمیشن کیلئے چھپائی گئی ہزاروں ٹن گندم اور چینی برآمد کرلی گئی،5سے زائد ملزم گرفتارکر لئے‘ ڈپٹی کمشنر ملتان نے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ رمضان المبارک میں ایک پیسے کی ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دینگے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد رضا نے خفیہ ایجنسیوں اور محکمہ خوراک کے اے ایف سی آصف خان کے ہمراہ ملتان روڈ پر واقع رائس مل میں چھاپہ مارکر غیرقانونی طور ذخیرہ کی گئی 50ہزار من سے زائدگندم برآمد کرلی ہے۔اور وہاںپر موجود مل منیجر جام خورشید کو گرفتار کرلیا ہے۔اور رائس مل کو سیل کردیا ہے۔