حکومتی ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے:ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلامی وفلاحی ریاست کو عملی جامہ پہنانے عملی کردار ادا کرنا ہوگا ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت ملک بھر میں غریبوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،غرباء ومساکین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن غریبوں کی فلاح بہبود کیلئے کوشاں ہے اور عملی کردار ادا کررہا ہے ،حکومتی عوامی ریلیف کے دعوئے دھرے رہ گئے ناقص حکمت عملی سے عوام مشکل میں آگئی ہے،بلیک منی کرنیوالوں اورٹیکس چور وں کا راز ہے غریبوں کا خون چوسا جارہا ہے ، حکومت ترجمانی کرئے عوام کو روزگار ،تعلیم اور حقوق میسر ہونگے تو جہالت ختم اور ملک میں ترقی وخوشحالی آئیگی ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کو راشن کا سامان جمع کرنے اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ہمیں بلاتفریق ملک کے عوام کی خدمت کو شعار بنانا ہوگا ،عوامی کی خدمت کرنا عبادت ہے حکمران سیاست کو عبادت سمجھ کرکریں تو عوامی مسائل کا حل نکلنا شروع ہوجائیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مرکز اہلسنت پر راشن کی تقسیم کا اعلان انشاء اللہ جلد کردیا جائیگا ،ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کرنے کے انتظام مکمل اور غرباء ومساکین میںکارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیںانہوں نے کہا کہ عوام میڈ ان پاکستان اشیاء کو ترجیع دیں ،ڈالر کی اُڑان کو روکنے کیلئے ہمیں روپے کی قدر کو بڑھانا ہوگا ،ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالے ملکی معیشت کے دشمن ہیں ،ہمیں پاکستان سے پیار ڈالر کی پرواز کے پیچھے جو ہاتھ ہیں جلد بے نقاب ہونگے ۔