جو کو ویدودو انڈونیشیا کے دوبارہ صدرمنتخب ہوگئے
جکارتہ(آئی این پی/ شِنہوا) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو ملک کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں،انہوںنے انتخابات میں55.5فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان مد مقابل سابق فوجی جنرل پرابووو سبیانتو نے 44.5فیصد ووٹ حاصل کیے اس کا اعلان گزشتہ روز انڈونیشیا کے جنرل الیکشن کمیشن نے کیا ہے،جو کوویدودو کی کامیابی کا پہلے ہی اندازہ ہوچکا تھا،انھیں ملک کے34صوبوں اوربیرونی ممالک کے 130شہروں میںقائم پولنگ بوتھ پر کامیابی حاصل ہوئی ہے،جو کو ویدودو نے 85.6ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ،وہ اب2024تک انڈونیشیا کے صدر رہیں گے۔ان کے مدمقابل پرابووو نے 68.6ملین ووٹ حاصل کیے۔