نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پولیس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پولیس کے تحقیقاتی نظام پر اعتماد پیدا کیا جاسکے۔معاون خصوصی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے یکساں موقف کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پارلیمنٹ سے انسانی حقوق سمیت مختلف بلوں کی منظوری اور قانون سازی کے حوالے سے اسی طرز عمل کا مظاہرہ کرینگی۔