زکوٰ ۃ کا مقصد امیر و غر یب کی طبقا تی کشمکش کا خا تمہ ہے:شاہ عبد الحق
کراچی (نیوز رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ زکوۃ اسلام کا بلند تر ین شعا ر اور مو من کیلئے انعا م الہی ہے ،زکو ۃ ما ل کی پا کیز گی اور آخر ت کی کا میا بی کا ذر یعہ ہے ،ز کو ۃ کی ادائیگی سے اطا عت الہی اور اطاعت رسو ل ﷺ کا جذبہ پیداہو تا ہے،انہو ں نے کہا کہ سخاو ت و فیا ضی بلا شبہ اسلام کی تعلیما ت و ہد ایا ت میں نمایاں ہے ،کنجو سی و بخل ہی زکو ۃ کے راستے کی رکا وٹ ہے اسی لئے ر ب العا لمین نے زکو ۃ ادا نہ کر نے والے کیلئے سخت وعید فر ما ئی ہے ،انہوں نے کہا کہ زکوۃ اور ٹیکس میں واضح فر ق ہے ،ٹیکس جبر اََلیا جا تاہے جو حکو متی اداروں کی شا ہ خر چیو ں کی نذر ہوجا تاہے ،جس سے غریب و نا دار لو گ محر و م رہتے ہیں جبکہ زکو ۃخالصتاََغر با ء و مسا کین کا حق ہے جو دینے سے ادا ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ محتاجوں مسکینوں ،یتیموں اور بیوائوں کی مدد اور اعانت کے جذبہ کو فروغ زکوۃ ہی سے حاصل ہوتا ہے ۔ شا ہ عبد الحقنے مز ید کہا کہ ماہ رمضا ن المبا رک میں زکوۃ کی ادائیگی عظیم اجرو ثواب کا با عث ہے ،زکو ۃکی فر ضیت کا مقصد معا شر ہ میں امیر و غر یب کی طبقا تی کشمکش کا خا تمہ اور با ہمی اخو ت و اتحاد کو فر وغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ کثرت ما ل کی ہوِ س غرور و تکبربارگاہ خداوندی میں سخت نا پسند ہے آج کا مسلما ن دنیا کی عارضی اور جھوٹی عزت ،نا م و نمود ،آرام و اسائش اور لذات کے حصول میں اس قدر گم ہو چکا ہے کہ اپنے دائمی ٹھکانے اور لا فانی و اخروی زندگی کو عملاً بھول چکا ہے۔زکوٰۃ کی ادائیگی سے معاشرے میں پھیلی غربت میں کمی لائی جا سکتی ہے ،اسلامی اصولوں کے تحت تقسیم ِ زکوٰۃ کا عادلانہ نظام بنا کر غریب مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے ۔