پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیتیوں کی کمی نہیں , باکسنگ کے حوالے سے ٹیلنٹ موجود ہے: باکسرمحمد عامر خاں
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرمحمد عامر خاں نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیتیوں کی کمی نہیں اور پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے ٹیلنٹ موجود ہے، نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو بروئے کار پاکستان سے بھی باکسنگ سمیت دیگر کھلیوں میں عالمی چیمپین پید ا کیے جا سکتے ہیں۔ وہ اپنے دورہ سیالکوٹ کے دوران نوجوان صنعت کار محمد عثمان اعجاز سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کا پاکستانی خاندانی پس منظر اُن کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں اور دنیا بھر میں پاکستانی اُن کے خاندانی پس منظر کی وجہ سے ہمیشہ اُنہیں سپورٹ کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا وہ پاکستانی باکسنگ کے فروغ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔