پاکستان اسٹاک ایکس چینج ِ ,کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان ,کے ایس ای100انڈیکس1ہزار پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کے روزکاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس1ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس کے سبب نہ صرف انڈیکس ایک بار پھر 42ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا بلکہ 42700پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 176ارب روپے کا اضافہ بھی ہواجس سے سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب روپے سے بڑھ کر 88کھرب روپے پر جا پہنچا ۔پاکستان حصص مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،سرمایہ کاروں نے کم قیمت حصص کی خریداری میں دلچسپی لی جبکہ مقامی انسٹی ٹیوشنز اوربروکریج ہائوسز کی سیمنٹ ،بینکنگ ،گیس سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41700، 41800،41900،42000،42100،42200، 42300،42400،42500، 42600اور42700پوائنٹس کی11حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ پاقومی شیئرزمارکیٹ میں منگل کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں1096.17پوائنٹس بڑھ کر 42744.82پوائنٹس پر جا پہنچا۔کے ایس ای30انڈیکس 645.31پوائنٹس کے اضافے سے 20980.69پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30445.27پوائنٹس سے بڑھ کر 31066.60پوائنٹس پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھر ب 76ارب20کروڑ72لاکھ 14ہزار954روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب51ارب 79کروڑ31لاکھ 95ہزار 337روپے سے بڑھ کر 88کھرب 28ارب 4لاکھ10ہزار 291روپے ہو گیا ۔ مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر350کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 58میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔شیئرزمارکیٹ میں منگل کو 14کروڑ8لاکھ 45ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 8کروڑ84لاکھ 58ہزارسے زائدشیئرز کا کاروبار ہواتھا۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ 1کروڑ39لاکھ ،پاک الیکٹرون 73لاکھ91ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 67لاکھ34ہزار ،فیصل بینک 64لاکھ73ہزار اور بینک آف پنجاب 60لاکھ20ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
#/S