پی ٹی آئی لوٹوں کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے: ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے پاس لوٹے نہیں ڈرم بھی آگئے ہیں، لوٹوں سے کبھی انقلاب نہیں لایا جاسکتا،آنے والے انتخابات میں کے پی میں صورت حال واضح ہوجائے گی ۔سیکریٹری اطلا عات نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے سو دن کا ایجنڈا دے کر پا کستان تحر یک انصا ف پری پو ل دھا ند لی کر رہی ہے یہ سو دن کا ایجنڈا ہے یا سو سال کایہ واضح نہیں ہے،پر ویز خٹک نے اپنے افسران کو پا لیسی سمجھانے پر تین سا ل لگا دیئے،عمران خان پانچ سال میں مشکل سے بیس بار پارلیمنٹ میں حاضر ہوئے،وہ کس طرح وزیراعظم کے دعویدار ہو سکتے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر رو بینہ خا لد کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا کی تر قی فیس بک پر کچھ اور حقا ئق میں کچھ اور ہے ،،مر ان خان لو گو ں کو بے و قو ف بنا رہے ہیں ۔اس مو اقع پر پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خا ن نے کہا کہ اج کل پشاور کھنڈرکا منظرپیش کررہا ہے، عمران خان جھوٹ کی سیاست کے علا وہ اور کچھ نہیں کر رہے۔