تاریخی بادشاہی مسجدمیں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند 10 رمضان المبارک تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں
رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران لاہورمیں حضرت داتاعلی ہجویری کےمزارپراعتکاف میں بیٹھنے والوں کے ناموں کی قرعہ اندازی 15 رمضان المبارک کوہوگی۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران حضرت داتا علی ہجویری کے مزار پر اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے ناموں کی قرعہ اندازی 15 رمضان کو ہوگی جب کہ تاریخی بادشاہی مسجدمیں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند 10 رمضان المبارک تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں،منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 25 ہزار افرادمعتکف ہوں گے۔لاہورمیں صوبائی محکمہ اوقاف ومذہبی امورکے تحت جامع مسجدداتاعلی ہجویری،بادشاہی مسجد، مسجدوزیرخان سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتطام دیگرمساجدمیں فرزندان اسلام کے اعتکاف میں بیٹھنے کا اہتمام کیاجارہا ہے ، جامع مسجدداتاعلی ہجویری میں اڑھائی ہزارافراداعتکاف میں بیٹھیں گے اس حوالے سے 16 مئی تک درخواستیں وصول کی گئی تھیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے، 15 رمضان المبارک 31 مئی کواعتکاف میں بیٹھنے والوں کے ناموں کی قرعہ اندازی ہوگی،کامیاب درخواست دہندگان کوبذریعہ خط آگاہ کیاجائیگا، بادشاہی مسجدلاہورمیں ایک ہزارکے قریب افراداعتکاف میں بیٹھیں گے ،بادشاہی مسجدمیں اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے 26 مئی تک درخواست جمع کروائی جاسکتی ہے۔