ہوائی میں آتش فشاں سے خطرناک گیسوں کا اخراج شروع ہو گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوائی میں آتش فشاں سے خطرناک گیسوں کا اخراج شروع ہو گیا ، لاوا اب سمندر کا رخ کر رہا ہے ، ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کئی ہفتوں سے پوری آب و تاب سے لاوا اگل رہا ہے جس سے کئی مکان ، گاڑیاں ، سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں جبکہ لوگ اپنے گھر باہر چھوڑ کر محفوظ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔ حالیہ جاری کی جانیوالی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پردس ہزار فٹ بلندی تک راکھ اور دھویں کے سیاہ بادل ڈیر اجمائے ہوئے ہیں جبکہ حکام میں لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اورلوگ اس علاقے سے دور رہیں۔ سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024