وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک، انسینریٹر اور تعمیرنو کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ شہباز شریف نے ضلعی ہسپتال چنیوٹ میں انسینریٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی کروڑ کی لاگت سے انسینریٹر کی تنصیب بیماریوں کے پھیلا ئوکے سدباب کو یقینی بنائے گی۔وزیراعلی نے ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر مریضوں نے شہبازشریف کی شعبہ صحت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے علاج کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اوپی ڈی، ان ڈور بلاک، ایمرجنسی وارڈ اور تھیٹر ز کا بھی دورہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024