عدنان ارشد اولکھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب محکمہ اوقاف تعینات
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 19 کے افسر عدنان ارشد اولکھ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب محکمہ اوقاف تعینات کر دیا ہے۔ جنہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عدنان ارشد اولکھ گریڈ 19 کے آفیسر ہیں وہ اس سے قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، ساہیوال، ڈی سی او اوکاڑہ اور ای ڈی او پلاننگ اینڈ فنانس ملتان رہ چکے ہیں۔