انتہائی وعدے پورے کر دیئے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکانے والے پریشان ہیں: سعید منیس
میلسی(خبر نگار) انتخابی وعدے پورے کر دئیے اور آج ہمارے عوام دوست منصوبوں کے آڑے آنے والے مخالفین پریشان ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سعیداحمد خان منیس نے میلسی میں ریسکیو 1122 اور اسٹیڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم نے 5سالہ دور میں تمام وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے حلقہ کی پسماندگی پر کافی حد تک قابو پایا۔ موجودہ دور میں ہم نے غیر جانبدارانہ پالیسی اپناتے ہوئے ہر گلی ،محلے اور علاقے میں ترقیاتی کام کروانے کو ترجیح دی۔یہ بات سب پر عیاں ہے کہ ترقیاتی کاموں میں خود روڑے اٹکائے اور پھر ریسکیو 1122، اسٹیڈیم سمیت دیگر منصوبوں پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ مگر ہم نے علاقے کی خدمت کو اپنا مشن بنا کر کام کیاہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں عوام کارگردگی کو دیکھتے ہوئے ووٹ دیں۔ کہ کس نے علاقے کی پسماندگی کو ختم کیا اور کس نے پسماندہ رکھا۔ اس موقع پر توصیف خان، اجمل سگو،رائو اختر علی، ثاقب شہزاد، مشتاق گنب، رائو محمد جمیل سمیت دیگر موجودتھے۔