لائنز کلب ڈسٹرکٹ 305 این ون کی جانب سے مدر اینڈ چائلڈ ہوم دارالفلاح میں راشن و کپڑے تقسیم
ملتان (لیڈی رپورٹر) مدر اینڈ چائلڈ ہوم دارالفلاح میں سماجی ادارے بھی خواتین کی بھرپور معاونت کرتے ہیں اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جنوبی پنجاب کی سماجی تنظیموں سے رابطہ میں رہتے ہیں تاکہ ان بیوہ خواتین کو زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات جہاں میسر آ سکیں وہاں ان کے معصوم و یتیم بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے بہترین مواقع بھ پیدا کئے جا سکیں۔ اس سلسلے میں لائنز کلب ڈسٹرکٹ 305 این ون پاکستان نے رمضان المبارک کے مبارک موقع پر خواتین کو راشن کپڑے اور بچوں کی ضروریات دیں۔