محکمہ فنانس نے چلڈرن کمپلیکس اور ملتان انسٹیٹیوٹ آف ڈینسٹری کیلئے گرانٹ جاری کر دی
ملتان (وقائع نگار خصوصی) محکمہ فنانس پنجاب نے چلڈرن کمپلیکس ملتان کے لئے حتمی گرانٹ 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے لئے 17.24 ملین روپے ریلیز کر دئے ہیں۔ چلڈرن کمپلیکس میں میڈیسن اور جنرل سٹور آئیٹمز کے لئے گرانٹ جاری کی گئی ہے۔