نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں لیپ ٹاپ کل تقسیم کئے جائینگے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں لیپ ٹاپ کل 23 مئی کو تقسیم کئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایچ ای سی نے انجینئرنگ یونیورسٹی کو 38 لیپ ٹاپ بھجوا دئے ہیں جس کے لئے تقریب 23 مئی کو منعقد ہو گی۔ وائس چانسلر مہمان خصوصی ہوں گے۔