نشتر کے ڈائلسز یونٹ کی 10مشین بدستور خراب فرم کامعاہدہ ختم ہونے سے مرمت نہ ہوسکی
ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے ڈائلسز یونٹ کی10خراب مشینوں کی مرمت نہیں کروائی جاسکی ہے، ذرائع کے مطابق ڈائلسز مشینوں کی مرمت کرنے والی فرم کامعاہدہ ختم ہو گیا ہے اور نیا معاہدہ کرنے میں تاخیر پر ڈائلسز مشینوں کی مرمت نہیں کروائی جاسکی ہے۔ نشتر انتظامیہ کے مطابق خراب ڈائلسز مشینوں کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔