جاوید علی شاہ اور عبدالرحمن کانجو قیادت کیساتھ کھڑے ہیں: ن لیگ ضلع ملتان
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز‘ سینئر نائب صدر شاہد مختار لودھی‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منیر اختر لنگاہ‘ نائب صدر عابد باسکر‘ ضلعی صدر لیبر ونگ غفار اعوان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سید جاوید علی شاہ اور عبدالرحمن کانجو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے لیگی قیادت کیساتھ کھڑے رہنے کی قسم کھائی ہے۔ گو ان پر پریشر بہت تھا لیکن سیاست ان کی روزی‘ روٹی نہیں۔ وہ سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں جو ممبران اسمبلی لوٹے بنے ہیں وہ جان لیں کہ اس دفعہ سیاست مختلف ہے۔ ووٹرز اب سمجھدار ہو گیا اب امیدوار کو ووٹر سے پوچھنا پڑتا ہے اور جو ممبران اسمبلی مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر گئے ہیں وہ پہلے بھی ہمارے نہ تھے۔ مفادات کی سیاست کرنے والوں سے اب عوام چھٹکارا چاہتے ہیں اب صرف ایک ہی نعرہ چلے گا کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘