رمضان بازاروں میں ڈاکٹروں کی بجائے ڈسپنسرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں: محکمہ صحت حکام کی تردید
ملتان (وقائع نگار) شہر کے بیشتر رمضان بازاروں میں ڈاکٹروں کی بجائے ڈسپنسرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو مریضوں کو چی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیشتر ڈاکٹروں نے رمضان بازاروں میں ڈیوٹی لگوانے سے انکار کیا ہے جس کے باعث ڈسپنسروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق تمام رمضان بازاروں میں ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں ان کے ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف بھی ڈیوٹی دے رہا ہے صرف ڈسپنسرز کی ڈیوٹی لگانے کی بات غلط ہے۔