مکرمی! اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے پڑھتے آئے تھے اور سنا بھی بہت اس میں کوئی دوسری رائے بھی نہیں بیشک اسلام ایک ایسا مذہب اور دین ہے جس میں ہر مسئلے کا حل القران الحکیم فرقان مجید میں موجود ہے۔ ہر طرف افراتفری کا عالم ہے لوگ مذہب سی فرقوں میں بٹ گئے۔ کہیں سنی تو کہیں وہابی کہیں دیوبند تو کہیں شیعہ بات یہیں تک نہیں کہ لوگوں نے تقسیم کر لی بلکہ انتہا یہ ہو رہی ہے کے مذہب کی آڑ میں لوگ جنونی ہو کر قتل غارت خون ریزی اور جبرکی آخری حد تک جا پہنچے ہیں معصوم بچوں، بے گناہ عورتوں اور معصوم جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ اصل میں وجہ قرآن سے دوری ہے ہم۔ نے قرآن کو۔ پڑھنا اور سمجھنا چھوڑ دیا ہے۔ دنیا بھر میں ذلیل و رسوا اور تباہ و برباد ہو رہے ہیں۔ اہل کفر ایک ہو کر ہمیں کیڑوں مکوڑوں کی طرح کچل رہے ہیں۔ مساجد کو ہم خوبصورت تر بنا تو دیتے ہیں لیکن ہمیں نماز کی توفیق نہیں ہوتی۔ قرآن کریم کو ہم نے طاق پر سجا کر تو رکھ دیا ہے لیکن ہمیں پڑھنے کی توفیق نہیں ہوتی۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت اور پیارے نبیؐ کی تابعداری اور فرمانبرداری انسان کی زندگی کا مشن ہونا چاہئے۔
ڈاکٹر محمد ادریس
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024