دھرنے والے اب جو پلان دے رہے ہیں نواز شریف نے وہ کام کردکھائے ہیں، سیاسی فائدے کیلئے گمراہ کن الزامات لگائے گئے: مریم نواز
چشتیاں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ملک اوپر کی بجائے نیچے جا رہا ہے، 2ماہ رہ گئے، ترقی کاسفرجہاں پررکا،وہیں سے شروع ہوگا، دھرنے دینے والے اب 100 روز کا پلان دے رہے ہیں، مخالفین جو پلان دے رہے ہیں نواز شریف نے وہ کام کر دکھائے ہیں، ہربڑے منصوبے پر نوازشریف کی مہرہے ۔مریم نواز کا کہناتھا کہ نواز شریف 3 نسلو ں کا حساب دے رہے ہیں، سیاسی فائدے کیلئے ان پر گمراہ کن الزامات لگائے گئے، نواز شریف کی بات کو سننا چاہیے، ان کی نشاندہی کا مقصد ملک کی بہتری ہوتاہے. انہوں نے کہا کہ لوٹے ہر الیکشن سے پہلے پارٹیاں بدلتے ہیں، عوام الیکشن میں لوٹوں کوعبرت کانشان بنائیں گے ۔مریم نواز نے کہا پنجاب کوشہبازشریف جیساوزیراعلیٰ نہیں مل سکتا،شہباز شریف نے دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کی، مخالفین اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، پہلا رمضان ہے جس میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنانہیں ہے .