ہم نے شدت پسندی کی خلاف جنگ لڑی اور لڑرہے ہیں، دنیا میں صرف پاکستان کو ہی نہیں تمام ممالک کو مسائل درپیش ہیں: احسن اقبال
اسلام آباد میں نجی جامعہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال بدتر تھی ہماری مساجد مندر اور درسگاہیں بھی محفوظ نہیں تھے, ہم نے شدت پسندی کی خلاف جنگ لڑی اور لڑرہے ہیں . پاکستان میں جاری ترقی اور معاشی صورتحال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا میں صرف پاکستان کو ہی نہیں تمام ممالک کو مسائل درپیش ہیں ، ترقی کی راہ پر گامزن ہر ملک کی اپنی سمت متعین ہے جہاں سب اپنا اپنا کام کررہے ہیں . نارووال میں اپنے اوپر ہونے ہونے والے پر حملے پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مارنے والے سے بچانے والی ذات بڑی ہے ، تقریب کے اختتام پر احسن اقبال نے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے.