ڈاکٹر جیمز
ڈاکٹر جیمز 19 ویں صدی کے امریکہ میں میڈیکل سائنس کا ایک جانا پہنچانا نام، جنہوں نے گائنی کے شعبے کی ترقی کے لئے بہت نام کمایا اور ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نیویارک کے ایک پارک میں ان کا مجسمہ نصب ہوا۔ مگر ڈاکٹرجیمز کے نام کے ساتھ ایک بدنامی بھی جڑی ہوئی تھی کہ گائنی سے متعلق تمام تر تجرباتی اپریشن سیاہ فام غلام خواتین پر کرتے تھے ۔ جن کے دوران ہلاکتوں کے علاوہ زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے بے پناہ پیچیدگیاں بھی پیدا ہو جاتی تھیں ۔ وقت بدی اور سیاہ فام بھی کسی گنتی شمار میں آئے تو ڈاکٹر جیمز پر بھی بے پناہ تنقید کا مواد بنے اور نیویارک سٹی گورنمنٹ کو موصوف کا مجسمہ اکھاڑ پھینکنا پڑا، کہ وہ اس اعزاز کے مستحق نہ تھے۔