مظلوم کشمیری اقوام عالم کی توجہ کے منتظر
ایک طرف مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکیت اپنی انتہاءپر ہے، آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد سے شہید کیا جارہا ہے، عورتوں کی عصمت کو پامال کیا جارہا ہے ، حریت رہنما¶ں کو قید اور نظر بندکیا جارہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب بھارت یہ چاہتا ہے کہ اس کے اس ظلم و سفاکیت کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا بھی نہ ہو۔ کوئی ان مظلوم کشمیریوں کی آواز نہ بنے ۔ کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم اقوام عالم کے سامنے نمایاں کرنے پر پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن بھارت یاد رکھے کہ اب اندھی طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کو محکوم بنا کر رکھا نہیں جا سکتا۔ آج ارض کشمیر میں بسنے والے نہتے کشمیری سفاک بھارتی فوج کے خطرناک اسلحہ کا مقابلہ محض پتھروں سے کر رہے ہیں ، مرد و زن عورتیں اور بچے آزادی کے نام پر مر رہے ہیں، کٹ رہے ہیں، زخمی ہو رہے ہیں، جیلوں میں سڑ رہے ہیں تو صرف اس لئے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان کی آواز پر توجہ دے۔ کشمیری چاہتے ہیں کہ انہیں بھی دارفر اور مشرقی تیمور کی طرح علیحدگی کیلئے رائے شماری کا حق دیا جائے جس کا اقوام متحدہ وعدہ کر چکی ہے، مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے سے مسلسل آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ (رانا اعجاز حسین چوہان لاہور)