موجودہ دور حکومت میں 4404 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آئی: رپورٹ

22 مئی 2016 (20:07)

موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں 4کھرب 58ارب 7کروڑ 84لاکھ روپے ( 4404.6 ملین ڈالر) کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پاکستان میں آئی جبکہ 4کھرب 9ارب 33کروڑ 36لاکھ روپے (3935.9 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکال لی گئی، پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری 1469.5ملین ڈالر چین ،دوسرے نمبر پر 887.8ملین ڈالر کی سر مایہ کاری برطانیہ اور 507.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہانگ کانگ نے کی۔ مارچ 2013 سے ابتک امریکہ نے 390.6ملین ڈالر، سعودی عرب نے 304.8ملین ڈالر،یو اے ای نے 449.8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکال لی،پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری 1191.9ملین ڈالر آئل اور گیس سیکٹر، دوسرے نمبر پر 686.6ملین ڈالر پاور سیکٹرمیں کی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق مارچ 2013ءسے مارچ 2016ءتک پاکستان میں کل 8340.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں کی گئی جس میں سے 3935.9ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکال لی گئی۔ چین نے گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں 2362.8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور 893.3 ملین کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔ برطانیہ نے مذکورہ عرصے کے دوران1122.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور 234.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی۔ دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ نے 507.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور صرف 4.08ملین سرمایہ کاری پاکستان سے نکالی۔ امریکہ نے مذکورہ عرصے کے دوران پاکستان میں 842.6ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ 390.6 ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکالی۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں اٹلی نے 363 ملین‘ سوئٹزر لینڈ نے 342.1 ملین‘ یو اے ای نے 334.3ملین‘ آسٹریا نے 132.1ملین‘ جاپان نے 129.9ملین‘ ترکی نے 57.8 ملین‘ آسٹریلیا نے 51.3ملین‘ لبنان نے 39.9ملین‘ ساﺅتھ کوریا نے 39ملین‘ ہنگری نے 28.6ملین‘ اومان نے 27.2ملین‘ تھائی لینڈ نے 14.4ملین‘ کویت نے 10.7ملین‘ بیلجیئم نے 7.8ملین‘ آئس لینڈ نے 4.9ملین‘ ڈنمارک نے 4.2ملین‘ بحرین نے 2.9ملین‘ برونائی نے 2.8 ملین‘ بنگلہ دیش نے 2.4ملین‘ انڈونیشیا نے 2.3ملین‘ ایران نے 2ملین‘ پولینڈ نے 1.9 ملین‘ آئر لینڈ نے 1.9ملین و دیگر نے 202ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں سعودی عرب نے پاکستان سے 304.8ملین‘ قطر نے 116.3ملین‘ فرانس نے 237.4ملین‘ کویت نے 102.3ملین‘ جرمنی نے 90.6ملین‘ ناروے نے 133.1ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان سے نکالی۔