محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سکولوں میں 24مئی سے موسم گرما کی چھٹیوں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں24مئی سے14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ کر لیا ہے فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی سربراہی میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ رانا مشہود نے اپنے بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باعث 24 مئی سے سکولوں میں چھٹیوں کافیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15جون تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تاہم جن سکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں انہیں وقت دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام نجی تعلیمی اداروں کے مالکان سے مشاورت کرکے 24 مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے اورپیر کا دن صرف اس لیے دیاگیا ہے تاکہ اساتذہ بچوں کو ہوم ورک دےدیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے شدید گرمی کے پیش نظر وقت سے پہلے چھٹیوں کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024