بنگلہ دیش میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ،کم ازکم 32 افراد ہلاک جبکہ ساڑھے چھہ لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گئے

22 مئی 2016 (16:02)

سمندری طوفان ہفتے کی دوپہر بنگلہ دیش کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا جس سے سیلاب آیا، مٹی کے تودے گرے اور گھر زیرِ آب آ گئے۔طوفان روانو کے باعث ساڑھے چھہ لاکھ سے زائد لوگ گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے .سب سے زیادہ تباہی چٹا گانگ میں ہوئی جہاں مٹی کے تودے گرنے سے ماں بیٹی سمیت متعدد افراد ہلاک اور درجونوں زخمی ہو گئے .کھلنا اور چٹا گانگ سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ افراد نے نقل مکانی کی ہے طوفان کی وجہ سے متعدد بندرگاہیں بند کرنا پڑیں . ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ کر دی گئیں .تاریں گر جانے سے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل میں خلل پڑا ہے۔ بنگلہ دیش میں تباہی مچانے سے قبل روانو بھارت میں بھی اپنی تباہ کاریاں دکھ چکا تھا تھا جہاں اس سے کم ازکم دو درجن افراد ہلاک ہوئے ہیں .