ایک اور سپورٹس ر پورٹر نے کرس گیل پر بدسلوکی اور بدزبانی کا کا الزام عائد کیا ہے

22 مئی 2016 (15:58)
ایک اور سپورٹس ر پورٹر نے کرس گیل پر بدسلوکی اور بدزبانی کا کا الزام عائد کیا ہے

شارلوٹ ایڈورڈز کہتی ہیں کہ گیل نے میرے ساتھ انتہائی معیوب اور ذومعنی گفتگو کی .شارلوٹ کا کہنا تھا کہ گیل نے ایک موقع پر ان سے پوچھا کہ کیا انھوں نے اپنے بال رنگے ہوئے ہیں. اسی طرح خود سوالات کا جواب دینے کے بجائے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھنا شروع کردیے اور الٹی سیدھی باتیں کرنے کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ میرے بارے میں ایک معاملے پر شرط لگانے کیلیے بھی تیار ہیں.
خواتین کو برابری کے حقوق دینے کے بارے میں سوال پر بھی کرس گیل اپنا فلسفہ بگھارنے لگے۔ انھوں نے الٹا خاتون رپوٹر کو گھر داری کے گر سکھانے کی بھی کوشش کی۔ کرس گیل ویسٹ انڈین اوپنر ہیں اور آئی اپی ایل کے بہت بڑے کھلاڑی مانے جاتے ہیں لیکن یہ بڑا کھلاڑی کبھی کسی اور ملک میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا .